فتح کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟

فتح کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بارباڈوس پچ کی مٹی کو چکّھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے بارباڈوس کی پچ کی مٹی چکھنے کے اپنے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ نے مجھے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب اسکرپٹڈ نہیں تھا، یہ بس ہو گیا ہر لمحے کو محسوس کر رہا تھا، میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں جب میں پچ پر گیا تھا تو میں اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا کیونکہ اس پچ نے ہمیں یہ ٹرافی دی ہے۔

 بھارتی کپتان نے کہا کہ وہ لمحات بہت خاص تھے، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے، میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔

واضح رہے کہ 29 جون کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں