بالی ووڈ انڈسٹری کا معروف نوبیاہتا جوڑا، اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال آج کل شادی کے بعد نت نئی رومانٹک پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے شوہر، ظہیر اقبال کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں نئی نویلی دلہن سوناکشی کو ننگے پاؤں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آگے چلتے ہوئے اُن کے شوہر ظہیر نے اپنی دلہن اہلیہ کی سینڈل اٹھا رکھی ہے۔
سوناکشی سنہا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ گرین فلیگ کے ساتھ شادی کر لیں۔‘
یاد رہے کہ انگریزی زبان کا لفظ ’گرین فلیگ‘ رومانوی تعلقات میں زبردست مطابقت اور باہمی اعتماد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ’گرین فلیگ پارٹنر‘ وہ ہوتا ہے جو مثبت خصوصیات کا مظاہرہ کرتا ہو اور اطمینان بخش تعلق قائم کرے۔
یاد رہے کہ اداکارہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے سات سال ڈیٹنگ کے بعد گزشتہ ہفتے شادی کی ہے۔
یہ جوڑا ایک ساتھ دو فلموں میں کام بھی کر چکا ہے۔