غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل حماس مذاکرات سے متعلق حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اختتام پر کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے معاہدہ قبول کرنے کے لیے حماس پر دباؤ ڈالا گیا۔
امریکا کی طرف سے اسرائیل کی جنگ بندی تجویز کو بغیر ترمیم کے قبول کرنے پر دباؤ ڈالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور قیدیوں کے سنجیدہ تبادلے کی تجاویز پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔