ٹی20 چیمپئن کپتان جشن چھوڑ کر کس کی کال سننے بیٹھ گئے؟

ٹی20 چیمپئن کپتان جشن چھوڑ کر کس کی کال سننے بیٹھ گئے؟


بھارتی کپتان روہت شرما کو فائنل کے فوری بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی اہم کال موصول ہوئی۔

روہت شرما نے گراؤنڈ میں جشن چھوڑ کر وزیر داخلہ کی کال وصول کی۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے روہت شرما کو فون پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بھارت نے 17 سال قبل 2007 میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں