پاکستانی نامور اداکارہ و میزبان مایا خان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
اداکارہ مایا خان نے یہ افسوس ناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
مایا خان نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری جنت، میری ماں، اب اللّٰہ تعالیٰ کے حوالے ہیں۔‘
مایا خان نے اپنی اسٹوری میں دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی مرحوم والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں۔
میزبان مایا خان کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُن سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔