ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم مکمل آرام کرے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم مکمل آرام کرے گی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے انڈین ٹیم بارباڈوس پہنچ گئی۔

انڈین کرکٹ ٹیم گیانا میں سیمی فائنل جیتنے کے بعد بارباڈوس روانہ ہوئی تھی جہاں اب وہ فائنل سے قبل مکمل آرام کرے گی۔

بھارتی کرکٹرز کا فائنل سے قبل آج کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے فائنل میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس بھی ایڈوانس میں کرلی۔

بھارتی ٹیم کی فائنل سے قبل کی ایمبارگو پریس کانفرنس رات 9 بجے جاری ہوگی، آئی سی سی نے ٹیموں کو مسلسل سفر اور تھکاوٹ سے بچنے کیلئے ایمبارگو پریس کانفرنس کا آپشن دیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا فائنل سے قبل آج آپشنل پریکٹس سیشن ہوگا اور ٹیم کینسنگٹن اوول میں پریکٹس سے قبل پریس کانفرنس کرے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں