امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب

امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب


امریکی کالج کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالب علم کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی طالب علم کو مکمل اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے دستاویزات میں جعلسازی ثابت ہونے پر واپس بھارت بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنند نامی طالبعلم نے اعتراف کیا کہ اس نے 10ویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج میں جعلسازی کی اور مکمل اسکالرشپ کے ساتھ امریکی کالج میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے دھوکا دہی کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی طالبعلم امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ آنند نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے والد کا جھوٹا موت کا سرٹیفکیٹ بھی بنوایا تاہم بعد میں اس کی پڑھائی میں دلچسپی ختم ہوگئی اور وہ بہت زیادہ شراب نوشی کی لت میں بھی پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنند کو دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اسے جعلسازی اور چوری کے سنگین جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یونیورسٹی حکام کی درخواست پر اسے ملک بدر کر کے بھارت بھیج دیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں