مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار


صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں وزیر ماحولیات شمناز سلیم، ان کے سابق شوہر آدم رمیز شامل ہیں۔ دونوں وزراء محمد معیزو کے ساتھ سٹی کونسل ممبر کےطور پر کام کرتے تھے جب وہ شہر کے میئر تھے۔

گرفتار چاروں ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ رمیز آدم صدر کے قریبی ساتھی تھے جو گزشتہ 5 ماہ سے عوام کی نظروں سے غائب تھے۔

مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں