بولیویا: صدر نے اپنی ہی حکومت کیخلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا

بولیویا: صدر نے اپنی ہی حکومت کیخلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا


بولیویا کے صدر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بغاوت کے ملزم، گرفتار فوجی جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر نے اِنہیں بغاوت کا کہا تھا، صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے بغاوت کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب صدر بولیویا کا کہنا ہے کہ جنرل نے خود یہ بغاوت کی تھی اور وہ اسے تسلیم بھی کر چکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بولیویا کی حکومت نے 17 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ تر فوجی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں