عمر ایوب کا عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

عمر ایوب کا عدت نکاح کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں اور ہم اپنے وکلا کے ذریعے اس کو چیلنج کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست کو منظور نہیں کیا، اس درخواست کو منطور ہوجانا چاہیے تھا، اس میں کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، اس کیس میں کوئی ٹیکنیکل تفصیلات نہیں تھیں، یہ ایک میاں، بیوی کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کیا گیا ، اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا اور سزا آج معطل نہیں ہوئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس کو ہم اپنے وکلا کے ذریعے چیلنج کریں گے، کل فارم 47 کے مسٹر شہباز شریف، وہ وزیر اعظم نہیں ہیں، ان کو میں نے کل اسمبلی میں بر ملا کہا کہ جب تک میرے وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی، چوہدری اعجاز، میاں محمود الرشید، حسان نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت ہمارے تمام اسیر رہنماؤں کی رہائی اور ان پر عائد الزامات ختم کیے جانے تک کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں