ٹک ٹاکر جنت مرزا کے فالوور کی تعداد 25 ملین تک جا پہنچی

ٹک ٹاکر جنت مرزا کے فالوور کی تعداد 25 ملین تک جا پہنچی


پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، اداکارہ و کانٹینٹ کرئیٹر جنت مرزا نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

جنت مرزا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنے فالوورز کی تعداد میں اضافے پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 5.8 ملین فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ کا 25 ملین میں شامل فالوورز، ٹک ٹاک یوزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ فالوورز کی تعداد 25 ملین تک پہنچ جانے کے بعد اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جبکہ انسٹاگرام ایپ پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں