محسن نقوی کا ٹی20 ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کیلئے ویسٹ انڈیز جانے کا امکان

محسن نقوی کا ٹی20 ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کیلئے ویسٹ انڈیز جانے کا امکان


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل دیکھنے کےلیے ویسٹ انڈیز جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے تمام بورڈز ممبران کو دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے موقع پر آئی سی سی کا اجلاس بھی شیڈول ہے۔

محسن نقوی بطور وزیر داخلہ امریکا میں اقوام متحدہ کی اہم میٹنگز میں شریک ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بارباڈوس میں ہفتے کو کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں