ماضی کے عظیم فنکار راحت کاظمی کی نئی تصویر منظر عام پر، مداح حیران

ماضی کے عظیم فنکار راحت کاظمی کی نئی تصویر منظر عام پر، مداح حیران


پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور فلم پروڈیوسر راحت کاظمی کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر ناپا کی ایک طالب علم مدیحہ مسعود نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں راحت کاظمی اور اہلیہ ساحرہ کاظمی کو چار بچوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

مدیحہ مسعود نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 77 سالہ لیجنڈری راحت کاظمی اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے ہمراہ ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ناپا میں اپنے ٹریننگ سیشنز کے دوران ان کے ساتھ ملاقات ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

مدیحہ مسعود نے مزید لکھا کہ اس خاص لمحے کی خوشگوار یادیں ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی اور مجھے زندگی بھر متاثر کرتی رہیں گی۔

راحت کاظمی کی یہ نئی تصویر دیکھ کر مداحوں کو بہت حیرانی اور پہچاننے میں تھوڑی مشکل ہوئی کیونکہ وہ اب کافی بوڑھے ہوچُکے ہیں لیکن ساتھ ہی اُنہیں طویل عرصے کے بعد دیکھ کر خوش ہوئے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راحت کاظمی نے ڈرامہ سیریل ’دھوپ کنارے‘ سے ایک منفرد پہچان حاصل کی تھی جس میں وہ ’ڈاکٹر احمر انصاری‘ کا ایک سنجیدہ کردار نبھاتے نظر آئے۔

راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی دو باصلاحیت بچوں علی کاظمی اور ندا کاظمی کے والدین بھی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں