ناگرجونا کی باڈی گارڈ کی جانب سے معذور شخص کو دھکا دینے پر معذرت

ناگرجونا کی باڈی گارڈ کی جانب سے معذور شخص کو دھکا دینے پر معذرت


جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگرجونا نے اپنے باڈی گارڈ کی جانب سے معذور شخص کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر معذرت کی ہے۔

تیلگو فلموں کے معروف اسٹار نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر معذرت پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ویڈیو وائرل ہونے تھی جس میں 65 سالہ اداکار ایئرپورٹ پر اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے، معروف اداکار دھنوش بھی ان کے ساتھ تھے۔

ایک کیفے ورکر نے ناگرجونا تک رسائی کی کوشش کی لیکن اس سے قبل وہ اداکار کا خیرمقدم کرتا، ناگرجونا کا باڈی گارڈ اسے دھکا دے دیا، جسکی وجہ سے وہ گر پڑا تھا۔

اس واقعے کے بعد ناگرجونا بنا کوئی نوٹس لیے چلتے رہتے ہیں، جبکہ دھنوش متعدد مرتبہ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں لیکن اس پرستار سے بات نہیں کرتے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناگرجونا نے اسے ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہ ابھی میرے نوٹس میں آیا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میں اس شخص سے معذرت خواہ ہوں، میں آئندہ احتیاط کروں گا تاکہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہ ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں