شادی کے بعد پتہ چلا کے شوہر کی تیسری بیوی ہوں: اداکارہ مائرہ خان کا انکشاف

شادی کے بعد پتہ چلا کے شوہر کی تیسری بیوی ہوں: اداکارہ مائرہ خان کا انکشاف


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بہت چھوٹی عمر میں شادی ہو گئی تھی، شادی کے بعد معلوم ہوا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی تیسری بیوی ہیں۔

اداکارہ مائرہ خان کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

اداکارہ کا بتانا ہے کہ مجھے میری دوست ایک سالگرہ کی تقریب میں لے گئی تھی، وہیں میری ملاقات میرے شوہر سے ہوئی تھی اور فون نمبر کا لین دین بھی ہو گیا۔

مائرہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ بھی نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے اور اگلے دو ہفتوں میں میری شادی بھی ہو گئی تھی، شادی کے بعد جب شوہر کے گھر گئی تو معلوم ہوا کہ شوہر کی میں تیسری بیوی ہوں۔

مائرہ خان نے کہا کہ میرے شوہر نے شادی سے قبل مجھے نہیں بتایا تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اُن کی دو بیویاں بھی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اُس وقت 15 سے 16 سال کی بچی تھی، میرا سسرال نیچے گھر میں اور میں اوپر رہتی تھی، میری والدہ بھی میرے ساتھ رہتی تھیں، میں وہ 7 سے 8 سال کبھی بھی نہیں بھول سکتی ہوں۔

فلم ’دادل‘ میں بلقیس بلوچ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مائرہ خان نے کہا کہ پھر ایک بار جھگڑا ہوا اور میری والدہ کو دھکے دیے گئے، جس کے بعد میں نے سوچا کہ میں یہاں اب نہیں رہوں گی۔

مائرہ خان کا بتانا ہے کہ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ اس طرح تو تم ساری زندگی ماریں اور ڈنڈے کھاتی رہو گی یہاں سے چلو، پھر ایک رات ہم نے وہ گھر چھوڑ دیا، ہمارے پاس بس ایک تھیلی تھی اور کچھ رقم تھی، اس کے بعد میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اداکارہ کا کلپ میں مزید کہنا ہے کہ میں اپنی ماں کے لیے بہت حساس ہوں، میں نے آج تک جو کیا ہے بس اپنی والدہ کے لیے کیا ہے، میں اپنی والدہ کے ساتھ کبھی کچھ برا ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں