غزہ میں گھر پر بمباری سے 8 فلسطینی شہید

غزہ میں گھر پر بمباری سے 8 فلسطینی شہید


غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی گولہ باری کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے نصب بارودی مواد سے اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا، القسام بریگیڈ نے ڈرون سے بھی اسرائیلی فوج پر حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو لبنانی تنظیم حزب اللہ سے جنگ مزید نہ پھیلانے کا مشورہ دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں