بیلجیئم میں اسرائیلی سفیر ’نان سینس‘ باتیں کررہی ہیں، مئیر برسلز

بیلجیئم میں اسرائیلی سفیر ’نان سینس‘ باتیں کررہی ہیں، مئیر برسلز


برسلز کے مئیر فلپ کلوز نے کہا ہے کہ بیلجیئم میں اسرائیلی سفیر بہت سی ’نان سینس‘ باتیں کر رہی ہیں۔ برسلز کے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں سوچنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کیلئے ہم ہر وہ مناسب فیصلہ کریں گے جس کی ضرورت ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز کے رائل فٹبال اسٹیڈیم میں بیلجیئم اور اسرائیل کے درمیان 6 ستمبر کو فٹبال میچ کی اجازت نہ دینے پر اسرائیلی سفیر کے ردعمل کے جواب میں کیا۔

یاد رہے کہ یورپی فٹبال فیڈریشن نے بیلجئیم اور اسرائیل کے درمیان 6 ستمبر کو ایک فٹبال میچ برسلز میں کرانے کی تجویز دی تھی۔ جس کیلئے برسلز کے معروف رائل فٹبال اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا تھا۔

لیکن برسلز کے حکام نے یہ کہہ کر میچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کہ اس سے موجودہ ماحول میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور اس کی اجازت کے خلاف مظاہروں کی صورت میں ہمارے لیے گھمبیر صورتحال پیدا ہوجائے گی۔

مقامی حکام کے اس فیصلے پر یورپی یونین اور بیلجیئم کیلئے اسرائیلی سفیر ادت روزن ویگ ابو نے تنقید کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ یہ وہی اسرائیلی سفیر ہیں جنہوں نے اس سال کے شروع میں پاکستانی نژاد کونسلر محمد ناصر چوہدری کی جانب سے برسلز پارلیمنٹ کی ایک تقریب میں پاکستانی امام صاحب کی تلاوت کردہ آیات کے بارے میں جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں