برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی قیمت پر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن میں رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔
سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل 1967ء کی حدود پر اور دارالحکومت القدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرلیتا۔
انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی غزہ میں جارحیت ختم اور یہاں سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلا بھی ضروری ہے۔