سابق آسٹریلوی کرکٹر لیسا اسٹھالیکر کی پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید

سابق آسٹریلوی کرکٹر لیسا اسٹھالیکر کی پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید


سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر لیسا اسٹھالیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ورلڈ کپ میں بہت مایوس کیا۔

ایک پروگرام میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ دباؤ کی وجہ سے ہارا۔

لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ ناکامی کی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا تھا، پاکستانی ٹیم کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ نہ ہوسکی، پاکستان کو ہرا کر سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنا امریکا کی بڑی کامیابی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کنڈیشنز سے بہتر ہم آہنگ ہوئیں، امریکا کی پاکستان کے خلاف فتح نے نیویارک میں کرکٹ کی دھوم مچا دی۔

لیسا اسٹھالیکر نے یہ بھی کہا کہ باسکٹ بال کے کھلاڑیوں نے بھی امریکا کی کامیابی پر تبصرے کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں