ندا و یاسر نے دورانِ حج مقدس مقامات کی ویڈیوز بنانے کی وجہ بتا دی

ندا و یاسر نے دورانِ حج مقدس مقامات کی ویڈیوز بنانے کی وجہ بتا دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز اور اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حج کے دوران مکہ و مدینہ سے مقدس مقامات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ بتا دی۔

فرید نواز پروڈکشن ہاؤس کے یوٹیوب چینل پر یاسر نواز اور ندا یاسر کا مسجد نبویﷺ میں بنایا گیا ایک وی لاگ شیئر کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے حج کے دوران ویڈیوز بنانے پر وضاحت دی ہے۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ہم وی لاگز اپنی عبادات کو چھوڑ کر نہیں بنا رہے بلکہ عبادات کے درمیان ہمیں جو تھوڑا سا فارغ وقت ملتا ہے اس میں بناتے ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے شوہر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ولاگز صرف اس لیے بنا رہے ہیں کہ جو لوگ یہاں نہیں آ سکتے وہ اس خوبصورت، مبارک اور پاکیزہ جگہ کو ہمارے ساتھ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ سونیتا مارشل نے اپنے ایک انٹرویو میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ مجھے تو اس بات پر بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ چلو ایک تصویر دو تصویر آپ دعا مانگتے ہوئے لگا دیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپلوڈ کرتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں