عالیہ بھٹ کی ایک اور جعلی ویڈیو منظر عام پر

عالیہ بھٹ کی ایک اور جعلی ویڈیو منظر عام پر


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس کے بعد صارفین نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے خدشات ظاہر کر دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عالیہ بھٹ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک اور جعلی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ویڈیو سمیکشا اوتر نامی انسٹاگرام صارف کے اکاونٹ سے جاری ہوئی ہے۔

اس سے قبل بھی اسی اکاؤنٹ سے عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس وقت اداکارہ کا چہرہ اداکارہ ومیقہ گبی کی ویڈیو میں ایڈیٹ کیا گیا تھا۔

حالیہ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کو سیاہ رنگ کا کرتہ پہنے کسی تقریب میں جانے کے لیے تیار ہوتے، پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر وقت میں جعلی ویڈیو نے 21 ملین سے زائد ویوز حاصل کئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کیلہر دوڑ گئی۔

صارفین کی بڑی تعداد نے جعلی ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے، ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ مجھے لگا کہ یہ عالیہ بھٹ ہی ہے، لیکن غور کرنے پر معلوم ہوا کے یہ عالیہ نہیں ہے۔

ایک صارف نے اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کو عالیہ بھٹ کی ہمشکل سمجھ لیا جبکہ ایک اور صارف کے مطابق ایلون مسک ٹھیک تھا کہ اے آئی حقیقی دنیا پر قابو کرلے گا جبکہ بعض صارفین نے اے آٗی کے قانونی استعمال پر سوال بھی اُٹھا دیئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں