بابر اعظم پر ہر جگہ سے تنقید، امام الحق حمایت میں سامنے آگئے

بابر اعظم پر ہر جگہ سے تنقید، امام الحق حمایت میں سامنے آگئے


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین امام الحق کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے۔

امام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری’جیو نیوز‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن’ہارنا منع ہے‘میں بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا دکھ سب کو ہے کہ ہم بھارت سے میچ ہار گئے اور کپتان یا ٹیم پر تنقید کرنا سب کا حق ہے لیکن تنقید کرتے ہوئے سامنے والے کی عزت کا بھی خیال کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان ہے اگر کسی نے ورلڈکپ کے بعد اُنہیں کپتانی سے ہٹانا ہے تو ہٹا دیجیے گا اس بات سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر کوئی بابر اعظم کو کرکٹ میں کنگ نہیں مانتا تو نہ مانے اس طرح کسی کے باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، بابراعظم کو کنگ دنیا نے بنایا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بابر اعظم نے کئی انٹرنیشل میچز میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے، ابھی آپ لوگوں نے صرف 20 اسٹیٹس تو دکھا دیے لیکن اگر میں یہ پوچھوں کہ 50 ایوریج اس کی کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں ہے تو پھر اس سوال کا کون جواب دے گا۔

امام الحق نے مزید کہا کہ مجھے بابر اعظم کی بلاوجہ حمایت کرنے کا شوق نہیں ہے لیکن اگر کسی اور کھلاڑی کی50 ایوریج ہے تو لا کر ادھر پروگرام میں دکھا دیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں