معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے محض ایک لفظ کے ذریعے اپنی کامیابی کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔
عائزہ خان کے ایک فین پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکارہ کے شوبز انڈسٹری کے طویل سفر کو چند سیکنڈز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ عائزہ خان کے کچھ مشہور ڈراموں سے جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’محنت، محنت اور محنت، الحمداللّٰہ۔‘
یاد رہے کہ 33 سالہ عائزہ خان معروف اداکارہ و میزبان دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، ان کے دو بچے بھی ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان کو ڈرامہ انڈسٹری میں 16 سال گزر چکے ہیں، انہوں نے 2009ء میں ڈرامہ سیریل ’تم جو ملے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔