30 سالہ نائیجیرین خاتون عازمِ حج کے یہاں بچے کی ولادت

30 سالہ نائیجیرین خاتون عازمِ حج کے یہاں بچے کی ولادت


سعودی عرب حج کے لیے آئی ہوئی 30 سالہ نائیجریا کی خاتون نے مکہ مکرمہ میں صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نائیجیرین خاتون عازمِ حج کے یہاں ہونے والی بچے کی پیدائش اس سال حج سیزن میں ہونے والی پہلی ولادت ہے۔

مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

اگرچہ نو زائیدہ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہونے کی وجہ سے اسے خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاہم ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

بچے کو جنم دینے والی نائیجیرین عازمِ حج خاتون نے غیر معمولی دیکھ بھال اور مدد پر اسپتال اور اس کے عملے کے لیے شکریے اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں