پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیویارک میں کینسر سے لڑنے والے کم سن مداح سے ملاقات کی، افغانستان کے 17 سالہ مبشر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فین ہیں۔
بلڈ کینسر سے جنگ لڑنے والے مداح نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
قومی ٹیم کے بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شرٹ مبشر کو تحفے میں دی، شرٹ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے دستخط کیے۔