چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرکمپنی کوپاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی دعوت

چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرکمپنی کوپاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی دعوت


چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانےکی دعوت دے دی گئی۔

پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرمینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کےصدر ژن گولی سے ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی، اویس لغاری نے بتایا کہ پاکستان تیزی سےانرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےچینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں