الیانا ڈی کروز نے پہلی بار بیٹے کی تصویر شیئر کردی

الیانا ڈی کروز نے پہلی بار بیٹے کی تصویر شیئر کردی


بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ الیانا ڈی کروز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کر دی۔

یاد رہے کہ الیانا ڈی کروز نے گزشتہ سال اگست میں اپنے ہاں بیٹے ’کویا‘ کو خوش آمدید کہا تھا، بیٹے کی پیدائش کے بعد  انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ مائیکل ڈولن کے ساتھ منگنی اور بعد ازاں شادی کی تصدیق کی تھی۔

اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپریل میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مائیکل ڈولن سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے بیٹے اور شوہر کے ساتھ ان کی زندگی بہت خوشگوار گزر رہی ہے۔

انہوں نے شوہر سے متعلق تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے اُن کی خوب تعریفیں کی تھیں۔

الیانا کے شوہر کو تو تاحال کسی نہیں دیکھا ہے مگر حال ہی میں اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو ’کویا‘ کا چہرہ دکھایا ہے۔

الیانا ڈی کروز نے اپنے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس اُن کے بیٹے کے کے چہرے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

الیانا ڈی کروز نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’حال ہی میں زندگی۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں