نئی دلی میں ہائی الرٹ، مودی کل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

نئی دلی میں ہائی الرٹ، مودی کل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے


نریندر مودی کل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریبِ برداری کل شام سوا 7 بجے نئی دلی میں ہوگی جس میں کئی غیرملکی اہم شخصیات کے بھی آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرملکی اہم شخصیات کی ممکنہ موجودگی کے باعث نئی دلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دارالحکومت نئی دلی کو اگلے 2 دن کے لیے نو فلائی زون بھی قرار دے دیا ہے جبکہ نئی دلی میں داخل ہونے والے کچھ راستوں کو بند کردیا جائے گا، تقریبِ حلف برداری کے لیے کمانڈوز بھی تعینات ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور مالدیپ کے صدور جبکہ بنگلادیش، ماریشیس، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم نے تقریب میں شامل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں