واٹس ایپ بزنس پر متعدد اے آئی ٹولز پیش

واٹس ایپ بزنس پر متعدد اے آئی ٹولز پیش


انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بزنس پر متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز پیش کردیے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کےمطابق واٹس ایپ بزنس میں اے آئی فیچرز کو فوری طور پر برازیل، بھارت، انڈونیشیا اور کمبوڈیا جیسے ممالک میں پیش کیا گیا ہے، تاہم ترتیب وار انہیں تمام ممالک میں پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ بزنس پر اے آئی ٹولز کے تحت کاروباری ادارے ازخود ایک ہی کلک پر اشتہار بنا سکیں گے جب کہ انہیں آن لائن اسسٹنٹ تک بھی رسائی دی جائے گی جو کہ صارفین کے سوالوں کے جوابات دے گا۔

فیچرز کے تحت بڑے کاروباری ادارے اپنے اکاؤنٹس پر اے آئی ٹولز کی مدد سے براہ راست کالز بھی ترتیب دے سکیں گے۔

مثال کے طور پر بینک سے کوئی بھی صارف اکاؤنٹ کھلوانے یا کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے معلومات حاصل کرنے کا خواہش مند ہوگا تو اسے اے آئی ٹول کے تحت براہ راست فون کال تک رسائی دی جائے گی۔

اے آئی ٹولز کے تحت کاروباری ادارے اپنی متعدد مصنوعات کی اہمیت اور خاصیت سے متعلق بھی صارفین کو معلومات فراہم کر سکیں گے، واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ چلانے والوں کو صرف ایک ہی کلک پر ہدایات دینی ہوں گی اور اے آئی ٹولز خود ہی سارا کام کریں گے۔

واٹس ایپ بزنس پر ے آئی ٹولز تک ترتیب وار تمام ممالک کے صارفین کو دی جائے گی، تاہم بعض ممالک تک ایسے فیچرز کئی ماہ بعد پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ بزنس پر ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا آغاز بھی کردیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں