یوٹیوب سے ’بدو بدی‘ گانا میں نے ڈیلیٹ نہیں کروایا: وجدان راؤ

یوٹیوب سے ’بدو بدی‘ گانا میں نے ڈیلیٹ نہیں کروایا: وجدان راؤ


گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ’بدو بدی‘ کی ماڈل وجدان راؤ نے گانے کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہو جانے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ و ماڈل وجدان راؤ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

وجدان راؤ کا وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے ڈیلیٹ ہو جانے پر کہنا ہے کہ ’مجھے ابھی ہی معلوم ہوا ہے کہ گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے  ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، مجھے بہت زیادہ کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ شاید اِس کے پیچھے میرا ہاتھ ہے۔‘

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ ’ایسی کوئی بات نہیں ہے، ’بدو بدی‘ گانا اُن کا بھی اتنا ہی تھا جتنا کہ چاہت فتح علی خان کا، اُنہیں اس بات کا دلی افسوس ہے، اب کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔‘

وجدان راؤ نے ویڈیو پیغام کے آخر میں مزید کہا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ چاہت صاحب اور مجھے بھی صبر دے، مجھ سے اتنے زیادہ سوال جواب مت کیجیے، اس کے پیچھے میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی انٹرنیٹ سینسیشن و مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب سے حذف کر دیا گیا تھا۔

چاہت فتح علی خان کا یہ گانا پرانے مقبول ترین گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔

وائرل گانے بدو بدی کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کرنے کی وجہ کاپی رائٹ تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں