فین فالوونگ میں ہانیہ سے پیچھے رہ جانے پر عائزہ خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا

فین فالوونگ میں ہانیہ سے پیچھے رہ جانے پر عائزہ خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا


سونے جیسا چمکتا روپ رکھنے والی معروف، ہر دلعزیز اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دل بھی سونے کا رکھتی ہیں۔

عائزہ خان نے ہانیہ عامر کو فین فالوونگ کی دوڑ میں آگے نکل جانے پر مبارکباد دے کر کروڑوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں اور ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔

سرِ فہرست کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل اس نیوز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مبارک ہو ہانیہ، آپ اس کی مستحق ہیں۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کو ہر شعبے کی غیر متنازع ملکہ قرار دیا۔

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

ہانیہ عامر کا مزید لکھنا تھا کہ ’آپ نے اس انڈسٹری کے لیے جو کچھ کیا اور جو کچھ کر رہی ہیں سب کے لیے بہت بہت شکریہ، میں بھی آپ کی طرح شاندار اداکارہ بننا چاہتی ہوں، آپ کا مثبت شخصیت بننے کے لیے بہت بہت شکریہ۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

عائزہ خان نے ہانیہ عامر کے جواب پر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’بس اسی طرح رہنا جیسے آپ ہمیشہ سے ہیں۔‘

واضح  رہے کہ پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 14.1 ملین ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ عائزہ خان کچھ ماہ قبل تک پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو کے اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں