اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی قاتلانہ اداؤں پر مبنی نئی ریل شیئر کی ہے۔
اس ریل میں اداکارہ کو خوبصورت سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اُن کی آنکھوں کا سیاہ سرمہ اُن کی اس لُک پر خوب جچ رہا ہے۔
جنت مرزا کا اپنی اس ریل کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میرے سرمے کی طاقت۔‘
ویسے تو سرما لگانے کی روایت اب معدومیت کا شکار ہو چکی ہے مگر جنت مرزا نے اس روایت کو بہترین انداز میں پیش کرکے لڑکیوں کے دلوں میں سرما لگانے کی روایت کو دوبارہ سے اپنانے کی خواہش جگا دی ہے۔
جنت مرزا کی اس ریل پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
کسی صارف کا جنت مرزا کو ریل میں مٹھائی کھاتے ہوئے دیکھ کر لکھنا ہے کہ ’مجھے بھی یہ مٹھائی کھانی ہے‘، جبکہ ایک صارف نے جنت مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا فائدہ آپ کے اتنے حسین ہونے کا، جب آپ بھی میری طرح اکیلی (سنگل) ہی ہیں۔‘