آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمان کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد غلطی کر بیٹھے۔
ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہونے کے بعد اپنی ٹیم کے بجائے غلط ڈریسنگ روم کی سیڑھیوں پر چڑھ گئے۔
اس موقع پر کمنٹیٹرز بھی اپنی ہنسی روک نہ سکے، کیمرے پر بھی ان کی یہ غلطی ریکارڈ ہوگئی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔