سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ؟

سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ؟


سلمان خان کو قتل کرنے کےلیے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے بچوں کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

سلمان خان کے قتل کی سازش میں پانچویں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد یہ بشنوئی اور گولڈی برار گینگز کے منصوبے سے متعلق انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے گینگز کی جانب سے بچوں کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ کیس کی تفتیش کے دوران ممبئی پولیس کے سامنے دو ملزمان کے درمیان ہونے والی ویڈیو نے کئی راز سے پردہ اٹھایا۔

پولیس کے مطابق اس ویڈیو کال سے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے بالی ووڈ سپر اسٹار پر حملہ کرنے کےلیے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بےنقاب ہوا۔

حکام نے ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نشانہ باز انمول بشنوئی اور روہیت گودارا کو گولڈی برار کی جانب سے سلمان خان پر حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس میں کہا گیا تھا کہ وہ اسکے لیے 18 سال سے کم عمر لڑکوں کا استعمال کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں