پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھارتی انتخابات میں شکست

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھارتی انتخابات میں شکست


بھارت میں 19 اپریل کو شروع ہونے والے 543 حلقوں میں انتخابات سات مرحلوں سے گزرنے کے بعد رواں ماہ کی یکم کو اختتام پزیر ہو گئے ہیں، اب ان حلقوں میں گنتی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا پر اس وقت سب سے بڑی خبر انتخابات سے متعلق ہی ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

ایسے میں بھارتی میڈیا میں بریکنگ پر بریکنگ چل رہی ہے۔

ان میں سے ایک بریکنگ نے پاکستان کے معروف گلوکار و آرٹسٹ علی سیٹھی کو بھی حیران کر دیا ہے۔

علی سیٹھی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں مودی نے بھاری بھرکم ووٹوں سے علی سیٹھی کے ہمشکل کو شکست دے دی ہے۔

علی سیٹھی کے اس ہمشکل سیاست دان کا نام کیا ہے یہ تو معلوم نہیں ہو سکا ہے مگر ہاں البتہ یہ ہوبہو علی سیٹھی جیسے ضرور ہیں۔

معروف گلوکار نے اس نیوز کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بظاہر میں بھارت میں کچھ ووٹوں سے ہار گیا ہوں۔‘

علی سیٹھی کے ہمشکل اور مودی کے درمیان ووٹوں کے اس موازنے پر مبنی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں