حنا بیات پوڈ کاسٹس میں معروف شخصیات سے متعلق انکشافات کرنیوالوں پر برہم

حنا بیات پوڈ کاسٹس میں معروف شخصیات سے متعلق انکشافات کرنیوالوں پر برہم


پاکستانی معروف سینئر اداکارہ حنا بیات نے کہا ہے کہ خود کو دنیا کی نظروں میں لانے کے لیے معروف شخصیات کو استعمال کرنے کا نیا ٹرینڈ چل نکلا ہے۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوڈ کاسٹس کے ٹرینڈ اور ان میں آنے والے مہمانوں کی جانب سے کیے جانے والے ہوشربا انکشافات پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں حنا بیات نے کسی اداکار مہمان یا میزبان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ’چلیں جی اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے، اگر آپ کے بارے میں میڈیا پر بات نہیں ہو رہی اور آپ کے کام کو سراہا نہیں جا رہا ہے تو ایک پوڈ کیجیے، کسی معروف شخص کے بارے میں کوئی غلط بیان دیجیے اور ساتھ میں یہ کہہ دیں کہ اُس شخصیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

اداکارہ کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا ہے کہ ’بدنام کرنے کی کوشش تو پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دینے والا بھی کر رہا ہوتا ہے اور نام تو انٹرویو دینے والے کا  بھی ہو رہا ہوتا ہے اور ساتھ میں پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کرنے والوں کا بھی۔‘

حنا بیات کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے حال ہی میں معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری کی جانب سے دیے گئے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر ردِ عمل قرار دے رہے ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

انٹرنیٹ صارفین کا خیال ہے کہ حنا بیات نے یہ ویڈیو بہروز سبزواری کے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق وائرل بیانات کے بعد اپلوڈ کی ہے، یہاں وہ بہروز سبزواری کی جانب اشارہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مے نوشی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ خان صاحب پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کوکین لیتا ہے، وہ ایک وقت میں صرف ایک گلاس ہی مے کا پیتے ہیں، دوسرا گلاس تک نہیں لیتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں