ایک بڑے انتخابی عمل کو مکمل کرنے پر بھارتی حکومت کو سراہتے ہیں، امریکا

ایک بڑے انتخابی عمل کو مکمل کرنے پر بھارتی حکومت کو سراہتے ہیں، امریکا


بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے انعقاد پر امریکہ نے بھارتی حکومت کی تعریف کی ہے۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے کہا کہ ایک بڑے انتخابی عمل کو مکمل کرنے پر بھارتی حکومت کو سراہتے ہیں۔

جان کربی نے مزید کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے اور متحرک جمہوری عمل کا حصہ بننے پر بھارتی عوام بھی قابل تعریف ہیں۔  امریکا حتمی نتائج دیکھنے کا منتظر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں