امبانیوں کی شادی اور مسئلہ فلسطین: دنانیر کے انسٹا پیغام نے صارفین کے دل جیت لیے

امبانیوں کی شادی اور مسئلہ فلسطین: دنانیر کے انسٹا پیغام نے صارفین کے دل جیت لیے


پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی امیر ترین امبانی خاندان کی شادی اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

دنا نیر نے بھارتی ویب سائٹ سے مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات کے دوسرے راؤنڈ کی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس بار اس شادی کو انٹرنیٹ پر حاوی نہ ہونے دیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ ’دنیا کو کسی بھی اور موضوع کے بجائے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر بات کرنی چاہیے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے امبانی خاندان کی شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’ایسے مواد کو دیکھنا اور شیئر کرنا بند کریں، اُنہیں ہمیں اصل مدعے سے توجہ ہٹانے نہ دیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے تاحال اسرائیل نے فلسطین پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں معصوم اور بے گناہ بچے، بوڑھے، جوان مرد اور عورتیں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں