بھارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مودی کے مینڈیٹ میں کمی کا رجحان

بھارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مودی کے مینڈیٹ میں کمی کا رجحان


بھارت میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مودی کے مینڈیٹ میں کمی کا رجحان آرہا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی کے زیرِ قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ اس سے قبل ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 4 برس میں سب سے زیادہ کمی بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرکاری بینکوں، انفرا اسٹرکچر اور کیپٹل گڈز فرموں کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 83.14 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں