ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیو یارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ پر تنقید شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیو یارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ پر تنقید شروع


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیو یارک اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ پر تنقید شروع ہو گئی۔

جنوبی افریقا اور سری لنکا کا میچ نیو یارک میں لو اسکورنگ رہا، سری لنکن ٹیم 77 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں گریں۔

جنوبی افریقا نے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، بیٹرز کے لیے پچ میں کچھ نہ ہونے پر ڈراپ ان پچ کو تنقید کا سامنا ہے۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے پچ کو اسپائسی قرار دیا۔

کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ لو اسکورنگ پچ نئی جگہ پر ہونے والی کرکٹ کے لیے بہترین اضافہ نہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے سوال کیا کہ کیا یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے مناسب پچ ہے، میرا نہیں خیال یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اچھی پچ تھی۔

سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ بیٹ اور بال کے لیے ایک متوازن پچ ہونی چاہیے، نیو یارک کی پچ بولروں کے لیے بہت زیادہ مددگار تھی۔

جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہ ایک ٹف وکٹ تھی، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دو میچز یہاں ہیں اور ہمیں پچ کا اندازہ ہو گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں