آغا علی نے بھارتی فلم ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

آغا علی نے بھارتی فلم ٹھکرانے کی وجہ بتا دی


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے بالی ووڈ کی فلم کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں اداکار کو نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر امور پر کھل کر گفتگو کی۔

دوران پروگرام انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارت سے پنجابی فلم کی پیشکش موصول ہوئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھارتی پنجابی فلم کی پیشکش قبول کرنے سے کیوں انکار کیا تھا۔

اداکار کے مطابق جس وقت بھارت سے فلم کی پیشکش موصول ہوئی ان دنوں وہ ایک بہت اچھا ڈرامہ کر رہے تھے اور اپنی توجہ اس ڈرامے پر رکھنا چاہتے تھے۔

آغا علی نے مزید کہا کہ ڈرامے کے اوپر پنجابی فلم کو ترجیحی دینا ٹھیک نہیں سمجھا، اس لیے اس وقت پنجابی فلم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا لیکن اب اگر دوبارہ کسی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کرنا پسند کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں