نند نے شادی کے بعد ہی کہہ دیا تھا آپکو معلوم نہیں ہمارا خاندان آپکا کیا حال کریگا: زینب جمیل کا انکشاف

نند نے شادی کے بعد ہی کہہ دیا تھا آپکو معلوم نہیں ہمارا خاندان آپکا کیا حال کریگا: زینب جمیل کا انکشاف


قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے سسرال سے متعلق میڈیا سے بات کی ہے۔

گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اپنے بیوٹی پارلر کے سامنے قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی اداکارہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک انٹرویو دیا ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد ہی سے اُن کے سسرالیوں اُن کے ساتھ رویہ مثبت نہیں تھا۔

زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر کو کہا تھا کہ اگر تمہاری بیوی سوشل میڈیا استعمال کرے گی تو خاندان کی باقی لڑکیاں بھی سوشل میڈیا چلائیں گی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے فوراً بعد ہی اُن کی نند نے اُنہیں آگاہ کر دیا تھا کہ ’بھابی آپ نے شادی کر تو لی ہے مگر آپ کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ہمارا خاندان اب آپ کا کیا حشر کرے گا۔‘

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے مختصر سے پیغام میں کہا کہ ’تمہیں شرم آنی چاہیے، اللّٰہ بہت جَلد تمہاری سخت پکڑ کرے گا۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے زینب قاتلانہ حملہ کیس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بھی نوٹس لیتے ہوئے حملے میں ملوث سب کرداروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاحال اداکارہ پر قاتلانہ حملہ کروانے والے اُن کے شوہر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں