حرا خان نے ارسلان خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی

حرا خان نے ارسلان خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان نے ساتھی اداکار ارسلان خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

حرا خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوہر و اداکار ارسلان خان سے اپنے تعلق کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ارسلان نے میری زندگی کے ایک انتہائی مشکل مرحلے میں میرا ساتھ دیا جس کی وجہ سے میں جذباتی طور پر مضبوط رہی اور اسی لیے میں نے اُنہیں اپنا شریکِ حیات منتخب کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر میں نے ارسلان سے شادی نہ کی ہوتی تو شاید میں زندگی میں طویل عرصے تک شادی نہ کرتی۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان نے گزشتہ برس فروری میں شادی کی تھی۔

دونوں فنکار سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر ہی دلچسپ ریلز اور ڈانس ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں