اسرائیل کا اپنے شہریوں کو مالدیپ چھوڑنے کا مشورہ

اسرائیل کا اپنے شہریوں کو مالدیپ چھوڑنے کا مشورہ


مالدیپ کی حکومت کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر  پابندی  عائد کرنے کے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مالدیپ چھوڑنے کی  تجویز دے دی۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس وقت مالدیپ میں موجود اسرائیلیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہمارے لیے ان کی مدد کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری اسرائیلی پاسپورٹ کے علاو کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر بھی مالدیپ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ مالدیپ کی حکومت نے گزشتہ روز فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں