انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ بارباڈوس میں مکمل ہو گیا۔
آئی پی ایل کے پلے آف کی وجہ سے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑیوں نے تاخیر سے اسکواڈ جوائن کیا۔
مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کو بارباڈوس پہنچنے کے لیے فلائٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، دونوں کھلاڑیوں کو لاس اینجلس اور میامی میں ایک ایک رات گزارنا پڑی۔
مارکس اسٹوئنس کٹ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ مس کر چکے ہیں۔
آسٹرلیا کے پیٹ کمنز کا سامان بھی بارباڈوس میں نہیں ملا، انہوں نے بھارت سے واپسی پر سڈنی میں کچھ وقت قیام کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ بدھ کو عمان کے خلاف شیڈول ہے۔