بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے بعد اداکار ارجن کپور کی بھی پہلی پوسٹ منظر عام پر آگئی۔
بھارتی اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے رشتہ ختم ہونے سے متعلق گردشی خبروں کے دوران پوسٹ شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کی ہے، گوکہ انہوں نے اپنی اسٹوری میں کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی کو ٹیگ کیا ہے لیکن پھر بھی اشارہ گردشی خبروں کی جانب جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے پاس زندگی میں دو چوائسز ہوتی ہیں۔
انہوں نے ان چوائسز کے بارے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ہم پر منحصر ہے کہ یا تو ہم اپنے ماضی کے اسیر ہوجائیں یا پھر مستقبل کے ممکنہ امکانات کی تلاش میں جت جائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے بھی گردشی خبروں کے حوالے سے کچھ کہے بغیر معنی خیز پوسٹ شیئر کی تھی۔
تاہم ملائیکہ اروڑا کے مینجر نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے تمام گردشی خبروں کی تردید کی تھی۔