شُبمن گِل سے شادی کی خبروں پر اداکارہ ردھیما پنڈت کا ردعمل

شُبمن گِل سے شادی کی خبروں پر اداکارہ ردھیما پنڈت کا ردعمل


بھارتی کرکٹر شُبمن گِل سے شادی کی افواہوں پر اداکارہ ردھیما پنڈت کا ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ اداکارہ و ماڈل نے کہا ہے کہ مجھے صبح سے ہی مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، میں ان باتوں کی تردید کرتے کرتے تھک چکی ہوں۔

اداکارہ ردھیما پنڈت نے ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ لوگوں کی تخیلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ کوئی کہانی بناتا ہے اور پھر وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شُبمن گِل کو ذاتی طور پر جانتی بھی نہیں، یہ مضحکہ خیز ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں رشتے کے حوالے سے تیار ہوں اور شادی کر کے گھر بھی بسانا چاہتی ہوں لیکن ان افواہوں کی وجہ سے میرے خیال میں اب مشکلات ہوسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ اس سال دسمبر میں بھارتی کرکٹر شُبمن گِل سے شادی کرلیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں