پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 878 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 714 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 41 کروڑ شیئرز کے سودے 14.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپےکم ہوکر 10066 ارب روپے ہے۔