بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دیو داس کو انڈسٹری کی آئیکونک فلم سمجھا جاتا ہے، 2002 کی اس فلم میں شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن، مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شیروف نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
ایک انٹرویو کے دوران منوج باجپائی سے پوچھا گیا کہ انھوں نے کبھی کسی ایسی فلم میں کام سے انکار کیا ہے جو بعد میں بڑے پیمانے پر ہٹ ہوئی ہو۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا کہ انھیں فلم میں دیو داس میں چنی لال کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انھوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ وہ دیو داس کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم بعد میں چنی لال کے کردار کی جیکی شیروف کو پیشکش کی گئی جنھوں نے اسے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کیا۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے اس حوالے سے سنجے لیلا سے کہا، یار میری تو ہمیشہ سے دیو داس کرنے کی خواہش تھی، انھوں نے کہا یہ فلم بہت کامیاب ثابت ہوئی، مجھے اسے چھوڑنے کا افسوس تھا۔
منوج باجپائی کے مطابق مجھے تو اپنے تھیٹر کے زمانے سے دیو داس کے کردار کی خواہش تھی، جو کہ میں دلیپ کمار کی فلم یا کتاب پڑھی تھی۔