بھارت کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے

بھارت کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے


بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ، اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی ساتھی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔

زائرہ وسیم نے اپنے والد کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

سابقہ اداکارہ کا لکھنا ہے کہ ’میرے والد زاہد وسیم انتقال کر گئے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللّٰہ سے دعا کریں کہ وہ ان کی کوتاہیوں کو معاف کر دے، ان کی قبر کو پرامن بنائے اور انہیں قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے، ان کا آخری سفر آسان کرے۔‘

زائرہ وسیم کا مزید لکھنا ہے کہ ’اللّٰہ میرے والد سے آسان حساب رکھے اور جنت کے اعلیٰ درجات سے نوازے،  بے شک ہم اللّٰہ کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔‘

یاد رہے کہ بھارتی 23 سالہ سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے قبل بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘، ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اور ’دی اسکائی از پنک‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہر کر چکی ہیں۔

اداکارہ زائرہ وسیم کو آن اسکرین بے حد پزیرائی ملی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں